0
Saturday 20 Oct 2012 14:38

امر باالمعروف اور نہی عن المنکر ہم سب پر فرض ہے، علامہ ہاشم موسوی

امر باالمعروف اور نہی عن المنکر ہم سب پر فرض ہے، علامہ ہاشم موسوی

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ اور ابوتراب اوپن سکاوٹس کی جانب سے کوئٹہ میں قبرستان بہشت زینب (س) گنج شہداء میں دعا جوشن صغیر اور دہشت گردوں کی نفرین کیلئے اجتماع منعقد کیا گیا۔ جس میں مرد، خواتین، بچے، بوڑھے، جوانوں اور شہداء کے لواحقین نے بھرپور شرکت کی۔ دعائے جوشن صغیر کی تلاوت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی نے کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بدامنی اور مشکلات کی وجہ کثرت گناہ اور امرباالمعروف کا نہ ہونا ہے۔ گناہ کی زیادتی کسی بھی معاشرے کیلئے زہر قاتل ہے اور عذاب الہٰی کو دعوت دیتی ہے۔ اگر کسی بھی معاشرے میں گناہ عام ہو رہا ہو اور معاشرے کے دیندار طبقہ امرباالمعروف، نہی عن المنکر کو ترک کر دیں تو قرآن کی رو سے گناہوں کا مرتکب طبقہ اور امرباالمعروف نہی عن المنکر ترک کرنے والے دونوں عذاب الہٰی میں گرفتار ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا لہٰذا ہم سب کا دینی اور اخلاقی فریضہ بنتا ہے کہ ہم اپنے ساتھ دوسروں کو بھی نیکی کی طرف دعوت دیں اور برائیوں کے خلاف مؤثر آواز بلند کریں تاکہ ہمارا معاشرہ موجودہ حالات میں جتنی بھی مشکلات میں مبتلا ہے اس سے نجات حاصل کر سکے۔ آخر میں اجتماع میں شریک افراد خاص کر شہداء کے لواحقین، بچوں سمیت دیگر بچوں نے قرآن سر پر رکھ کر غم اہل بیت (ع) میں اشک بار آنکھوں کے ساتھ دہشت گردوں کی نابودی کیلئے نفرین (بدعا) کی اور امام زمانہ (عج) کے ظہور اور پوری دنیا میں اہل تشیع کی سربلندی کیلئے دعا کی۔

خبر کا کوڈ : 204947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش