0
Saturday 20 Oct 2012 10:48

ایران کی جنوبی بندرگاہ چابہار میں خودکش حملہ، 2 بسیج رضاکار شہید 3 زخمی

ایران کی جنوبی بندرگاہ چابہار میں خودکش حملہ، 2 بسیج رضاکار شہید 3 زخمی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی جنوبی بندرگاہ چابہار میں ہونیوالے دہشتگردانہ حملے میں بسیج رضاکار فورس کے 2 اہلکار شہید اور 3 دیگر زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے جنوب مشرقی صوبہ "سیستان و بلوچستان" کے گورنر نے چابہار میں کل ہونیوالے خودکش حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے اعلان کیا کہ سکیورٹی فورسز اور بسیج رضاکار فورس کے کارکنوں کی ہوشیاری نے دہشتگردوں کو اپنے اصل ہدف تک پہنچنے میں ناکام بنا دیا۔ سیستان و بلوچستان کے گورنر حاتم ناروئی کا کہنا تھا کہ ایک خودکش حملہ آور کل چابہار کی امام حسین (ع) مسجد میں نماز جمعہ کے موقع پر خودکش دھماکہ کرنا چاہتا تھا، لیکن انٹیلی جنس وارننگ اور سکیورٹی فورسز کی ہوشیاری کی وجہ سے اسے مسجد پہنچنے سے قبل روک دیا گیا، تاہم اس نے فرار کے وقت مسجد سے 500 میٹر کے فاصلے پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

سیستان وبلوچستان کے گورنر کے مطابق دہشتگردی کی اس واردات میں بسیج رضاکار فورس کے 2 اہلکار شہید اور 3 دیگر زخمی ہوگئے۔  حاتم ناروئی نے سیستان و بلوچستان میں فتنہ برپا کرنے کے لئے اسلام دشمن طاقتوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں نے مختلف مواقع بالخصوص عالمی یوم القدس اور عیدالفطر پر دہشتگردانہ حملوں کے منصوبے بنائے تھے، لیکن سکیورٹی فورسز کی ہوشیاری کی وجہ سے ناکام ہوئے۔ واضح رہے کہ اس علاقے میں ایران مخالف دہشتگردوں کو امریکہ، صہیونی حکومت اور برطانیہ کی حمایت حاصل ہے۔
خبر کا کوڈ : 204954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش