0
Saturday 20 Oct 2012 11:13

تعمیرنو میں تاخیر کیخلاف پونچھ میں وکلاء کی ہڑتال

تعمیرنو میں تاخیر کیخلاف پونچھ میں وکلاء کی ہڑتال
اسلام ٹائمز۔ ضلع پونچھ کی تمام عدالتوں کے وکلاء نے کمشنر پونچھ کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا۔ جس میں ڈویژن بھر کی بھرپور نمائندگی موجود تھی۔ راولاکوٹ بار کے صدر سردارجاوید شریف ایڈووکیٹ نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمارے تمام مطالبات پورے نہیں ہوتے۔ ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ یہ احتجاج تحریک کی شکل بھی اختیار کر سکتا ہے۔ پونچھ ڈویژن کیلئے منظور شدہ سروس ٹریبونل کا سرکٹ بینچ میرپور کی طرز پر فوری طور پر راولاکوٹ میں مقدمات کی سماعت شروع کرے۔ جوڈیشل کمپلیکس روالاکوٹ، وکلاء چمپبر اور باغ دھیر کوٹ، کہوٹہ، عباس پور اور پارنیولہ کی بار ایسوی ایشنز کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔ مقررین نے کہا کہ ایرا سیرا کی جانب سے تعمیرنو کے منصوبہ جات میں بلاوجہ تعطل اور اس مد میں آنے والے اربوں روپوں کو ذاتی عیاشیوں پر اڑانے کے حوالے سے وکلاء سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔ مقررین نے مزید مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور شریعت کورٹ کو مقدمات کی سماعت کے نوٹس بھیجے جائیں تاکہ التواء کے شکار مقدمات کو نمٹایا جا سکے۔ چیف جسٹس عدالت عظمی اور عدلیہ از خود نوٹس لیں تاکہ وکلاء مزید استحصال سے بچ سکیں حکومت اور ذمہ داران کو متنبہ کیا جانا چاہیے کہ وہ ہوش کے ناخن لیں ایسا نہ ہو اس تحریک کو وہ قابو میں نہ لا سکیں۔
خبر کا کوڈ : 204958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش