QR CodeQR Code

ملتان، ذکریا یونیورسٹی میں دو طلباء گروپوں میں تصادم، 4 زخمی

20 Oct 2012 19:55

اسلام ٹائمز: پنجاب یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعہ کے اثرات بہائوالدین ذکریا یونیورسٹی میں بھی آپہنچے، جہاں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے دو گروپس میں جھگڑا طول پکڑ گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعے کے اثرات اب بہائوالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان میں بھی آ پہنچے، جہاں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے 2 طلباء گروپوں کے مابین تصادم میں 4 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تفصیل کے مطابق بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان کے ابوبکر ہال میں دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا، جس سے عدنان، اظہر، حسنین اور اکرام زخمی ہوگئے، تھانہ بہائوالدین ذکریا کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل طلباء کو منتشر کردیا، دوسری طرف وائس چانسلر نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے تین رُکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 205074

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/205074/ملتان-ذکریا-یونیورسٹی-میں-دو-طلباء-گروپوں-تصادم-4-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org