QR CodeQR Code

ملتان، یوسف رضا گیلانی کیلئے سول ایوی ایشن کا وی آئی پی لاونج کھولنے سے انکار

20 Oct 2012 19:58

اسلام ٹائمز: کوریج کے لئے آنیوالے صحافیوں کو اس وقت دشواری کا سامنا کرنا پڑا جب سول ایوی ایشن حکام نے وی آئی پی لاونج کھولنے سے انکار کر دیا، جس کے باعث صحافیوں کو وی آئی پی لائونج کے باہر ٹھہر کر بات کرنا پڑی۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کی جانب سے اصغر خان کیس کے فیصلے کے بعد صدر کی جانب سے سابق وزیراعظم کو اسلام آباد طلب کئے جانے پر یوسف گیلانی ملتان سے اسلام آباد روانگی کے لیے ملتان ایئر پورٹ پہنچے تو اس موقع پر سول ایوی ایشن نے وی آئی پی لاونج کھولنے سے انکار کر دیا۔ کوریج کے لئے آنیوالے صحافیوں کو اس وقت دشواری کا سامنا کرنا پڑا جب سول ایوی ایشن حکام نے وی آئی پی لاونج کھولنے سے انکار کر دیا، جس کے باعث صحافیوں کو وی آئی پی لائونج کے باہر ٹھہر کر بات کرنا پڑی، اس موقع پر صحافیوں نے چہ میگوئیاں کرتے ہوئے کہا کہ وقت وقت کی بات ہے ایک دن تھا جب اسی گیلانی کے لیے پورا ملتان کانپ اُٹھتا تھا اور ایک یہ دن ہے کہ وی آئی پی لائونج بھی بند کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 205076

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/205076/ملتان-یوسف-رضا-گیلانی-کیلئے-سول-ایوی-ایشن-کا-وی-آئی-پی-لاونج-کھولنے-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org