QR CodeQR Code

اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو قومی اسمبلی میں کیوں نہیں لایا جا رہا، مولانا فضل الرحمان

20 Oct 2012 16:28

اسلام ٹائمز: جے یو آئی کے مرکزی امیر کا پشاور میں ایک تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فاٹا میں مدارس پر بمباری سے شہید ہونے والے بچے اور عافیہ صدیقی بھی علم کے اُجالے ہیں۔ تاہم ان پر ہونے والے امریکی مظالم پر پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اور میڈیا خاموش ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی کے واقعے پر آسمان سر پر اٹھایا جارہا ہے، لیکن دوسری جانب عافیہ صدیقی پر مظالم ڈھانے والے امریکہ کے خلاف پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اور میڈیا خاموش ہیں۔ پشاور میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے مرحوم رکن زیاد اکر م درانی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فاٹا میں مدارس پر بمباری سے شہید ہونے والے بچے اور عافیہ صدیقی بھی علم کے اُجالے ہیں۔ تاہم ان پر ہونے والے امریکی مظالم پر پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اور میڈیا خاموش ہیں جبکہ ملالہ کے واقعہ کو اٹھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کا ملالہ پر حملہ بھی ٹھیک نہیں تاہم کسی کو ملالہ پر سیاست کرنے نہیں دیں گے۔
 
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اُن پر فرینڈلی اپوزیشن کے حوالے سے تنقید کرنے والوں کے لئے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ وہ ریاست کے حوالے سے سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این جی اوز کے قوانین اسمبلی میں لائے جارہے ہیں جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو آج تک اسمبلی میں نہیں لایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 205087

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/205087/اسلامی-نظریاتی-کونسل-کی-سفارشات-کو-قومی-اسمبلی-میں-کیوں-نہیں-لایا-جا-رہا-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org