QR CodeQR Code

پی آئی اے کا جہاز دوسرے روز بھی اسکردو ائیر پورٹ کی زینت بنا رہا

22 Oct 2012 03:11

اسلام ٹائمز: گلگت بلتستان کے عوام کے دیرینہ مطالبات میں سے ایک ائیرپورٹ کو آل ویدر بنانا ہے، اگر اس منصوبے پر عمل ہوتا تو گلگت بلتستان کے عوام سردیوں اور موسم خراب ہونے والے دنوں میں محصور نہ ہوتے۔


اسلام ٹائمز۔ موسم کی خرابی کے باعث چار روز بعد پی آئی اے کا جہاز اسکردو ائیرپورٹ پر اترا تو اسکردو میں پھنسے ہوئے مسافر جو صبح سے ائیرپورٹ پر جہاز کے انتظار میں تھے خوشی سے پھولے نہیں سمائے۔ ان کی یہ خوشی شام سائے کے ساتھ ہی اس وقت مدھم پڑ گئی، جب موسم کی خرابی کے باعث جہاز پرواز نہیں کر سکا۔ ادھر مسافروں کے رش کے سبب پی آئی اے نے اسلام آباد سے اسکردو کے لیے ایک اور اضافی پرواز چلائی جو آدھے راستے سے واپس اسلام آباد کی جانب واپس چلی گئی۔ گلگت بلتستان کے عوام کے دیرینہ مطالبات میں سے ایک ائیرپورٹ کو آل ویدر بنانا ہے، اگر اس منصوبے پر عمل ہوتا تو گلگت بلتستان کے عوام سردیوں اور موسم خراب ہونے والے دنوں میں محصور نہ ہوتے۔


خبر کا کوڈ: 205092

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/205092/پی-آئی-اے-کا-جہاز-دوسرے-روز-بھی-اسکردو-ائیر-پورٹ-کی-زینت-بنا-رہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org