0
Saturday 20 Oct 2012 18:53

پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لئے الیکشن ٹریبونل کے ناموں کی منظوری

پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لئے الیکشن ٹریبونل کے ناموں کی منظوری
 اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری نے آئندہ ماہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن ٹریبونل کے ناموں کی منظوری دیدی ہے۔ ترجمان ایوان صدر فرحت اللہ بابر کے مطابق، صدر زرداری نے الیکشن ٹربیونل کی منظوری وزیراعظم کی سفارش پر دی ہے، ٹریبونل کے لئے ججوں کی نامزدگی کی سمری وزارت قانون نے وزیراعظم کو بھجوائی تھی، الیکشن ٹریبونل سیالکوٹ اور ناروال میں ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ دونوں علاقوں میں صوبائی اسمبلی کے ضمنی اتنخابات 27 نومبر کو ہوں گے، ٹریبونل کیلئے پشاور ہائی کورٹ کے تین ججوں جسٹس ناصر سعید شیخ، جسٹس انوارالحق اور جسٹس عبدالستاراصغر کو نامزد کیا گیا ہے، کاغزات نامزدگی سے متعلق، اپیل 2 سے 6 نومبر تک کی جا سکتی ہے۔





خبر کا کوڈ : 205106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش