QR CodeQR Code

پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لئے الیکشن ٹریبونل کے ناموں کی منظوری

20 Oct 2012 18:53

اسلام ٹائمز:الیکشن ٹریبونل سیالکوٹ اور ناروال میں ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلوں کی سماعت کرے گا۔


 اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری نے آئندہ ماہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن ٹریبونل کے ناموں کی منظوری دیدی ہے۔ ترجمان ایوان صدر فرحت اللہ بابر کے مطابق، صدر زرداری نے الیکشن ٹربیونل کی منظوری وزیراعظم کی سفارش پر دی ہے، ٹریبونل کے لئے ججوں کی نامزدگی کی سمری وزارت قانون نے وزیراعظم کو بھجوائی تھی، الیکشن ٹریبونل سیالکوٹ اور ناروال میں ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ دونوں علاقوں میں صوبائی اسمبلی کے ضمنی اتنخابات 27 نومبر کو ہوں گے، ٹریبونل کیلئے پشاور ہائی کورٹ کے تین ججوں جسٹس ناصر سعید شیخ، جسٹس انوارالحق اور جسٹس عبدالستاراصغر کو نامزد کیا گیا ہے، کاغزات نامزدگی سے متعلق، اپیل 2 سے 6 نومبر تک کی جا سکتی ہے۔






خبر کا کوڈ: 205106

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/205106/پنجاب-میں-ضمنی-انتخابات-کے-لئے-الیکشن-ٹریبونل-ناموں-کی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org