0
Saturday 20 Oct 2012 20:34

آئی ایس او کی مجلس عاملہ نے شاکر رضوی کے قتل کیخلاف قرارداد مذمت منظور کر لی

آئی ایس او کی مجلس عاملہ نے شاکر رضوی کے قتل کیخلاف قرارداد مذمت منظور کر لی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس لاہور میں جاری ہے جس میں ارکان نے گزشتہ روز نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ممتاز قانون دان اور عزاداری کونسل کے چیئرمین سید شاکر علی رضوی کے اندوہناک سانحہ کے خلاف قرارداد مذمت منظور کر لی۔ اجلاس نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت دہشت گردوں کی سرپرستی چھوڑ دے، اگر وزیر قانون جو اس وقت وزیر دہشت گردی بن چکے ہیں انہی کے زیرسایہ دہشت گرد اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آئی ایس او کے رہنماؤں نے کہا کہ پنجاب حکومت ملت تشیع کے اہم افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ کر کے اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سید شاکر علی رضوی کا قتل ملت تشیع کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر قانون کا یہ بیان بھی افسوسناک ہے کہ انہوں نے ٹارگٹ کلنگ کے اس واقعہ کو ذاتی دشمنی کا رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔

آئی ایس او کی مجلس عاملہ نے پنجاب کے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزیرقانون کی غیر قانونی سرگرمیوں کا نوٹس لے اور ان کے دہشت گرد گروہوں سے روابط کے حوالے سے راست اقدام کرئے اور انہیں اس وزارت سے ہٹا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر قانون کی سرپرستی میں ہی دہشت گرد پنجاب میں اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے ہیں اور جب چاہتے ہیں کامیابی سے واردات کر کے روپوش ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شاکر رضوی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرئے۔
خبر کا کوڈ : 205125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش