QR CodeQR Code

ایران اپنے ایٹمی ری ایکٹر کیلئے ایندھن کے تبادلہ کیلئے پوری طرح تیار،نئی پابندیوں کے خطرناک نتائج ثابت ہو سکتے ہیں،ایرانی صدر

17 Feb 2010 14:41

ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کی طرف سے ایران پر نئی پابندیوں کے عائد کرنے کے خطرناک نتائج ثابت ہو سکتے ہیں۔ تہران میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر احمدی نژاد نے کہا کہ ایران اپنے ایٹمی ری ایکٹر


تہران:ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کی طرف سے ایران پر نئی پابندیوں کے عائد کرنے کے خطرناک نتائج ثابت ہو سکتے ہیں۔ تہران میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر احمدی نژاد نے کہا کہ ایران اپنے ایٹمی ری ایکٹر کیلئے ایندھن کے تبادلہ کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی طاقت پابندیاں عائد کر کے ایران کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرے گی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ سمیت دیگر اتحادی ممالک سے اپنے ایٹمی ری ایکٹر کیلئے تیار شدہ ایندھن خریدنے کیلئے تیار ہے تاہم ایران کو ایندھن کی فراہمی سلسل ہونی چاہئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان ایندھن کے تبادلہ کیلئے ڈیڈ لاک پیدا ہو چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 20513

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/20513/ایران-اپنے-ایٹمی-ری-ایکٹر-کیلئے-ایندھن-کے-تبادلہ-پوری-طرح-تیار-نئی-پابندیوں-خطرناک-نتائج-ثابت-ہو-سکتے-ہیں-ایرانی-صدر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org