0
Saturday 20 Oct 2012 23:03

پشاور میں 3 ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے، 5 افراد زخمی

پشاور میں 3 ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے، 5 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دہشتگردی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، آج 3 ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے، ذرائع کے مطابق پشاور کے نواحی علاقہ باڑہ شیخان میں فرنٹیئر روڈ پر دو مختلف مقامات پر بم نصب کئے گئے تھے۔ جو صبح سویرے ریموٹ کنٹرول سے تباہ کئے گئے۔ دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں کا نشانہ پولیس کی گشتی ٹیمیں تھیں۔ تاہم دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جس کے بعد شام کو پشاور کے نواحی علاقہ اسکیم چوک کے قریب سی ڈی دکان کے قریب بم کا دھماکہ ہوا، جس میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، دھماکہ میں سی ڈی دکان مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ قریبی دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔
خبر کا کوڈ : 205154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش