QR CodeQR Code

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بھکر ڈویژن کی کابینہ کا اعلان

21 Oct 2012 21:46

اسلام ٹائمز: اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے ایس او کے ڈویژنل صدر عمران عباس نے کہا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئیے کہ اس نے ہمیں الہیٰ راستے کا مسافر بنایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بھکر ڈویژن کی کابینہ کا اعلان کردیا گیا، جے ایس او کا اجلاس امام بارگاہ قصر زینب (س) بھکر میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت جے ایس او بھکر ڈویژن کے صدر عمران عباس نے کی۔ اس موقع پر جے ایس او بھکر ڈویژن کے صدر عمران عباس نے اپنی کابینہ کا اعلان کیا۔ جس کے مطابق تنویر عباس سینئر نائب صدر، عرفان خان جنرل سیکرٹری، نوید جعفری ڈپٹی جنرل سیکرٹری، افتخارحسین مالیات سیکرٹری، مدثر نقوی اطلاعات سیکرٹری، وسیم عباس تعلیم سیکرٹری اور ناصر عباس چیف اسکاوٹ کی ذمہ داری ادا کریں گے، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بھکر ڈویژن کی نئی کابینہ کے اراکین نے جے ایس او بھکر ڈویژن کے صدر عمران عباس کو تنظیم کی فعالیت اور تحرک کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے ایس او بھکر ڈویژنل کے صدر عمران عباس نے کہا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئیے کہ اس نے ہمیں الہیٰ راستے کا مسافر بنایا ہے۔ ہمیں چاہئیے کہ ہم خداوند عالم کی خوشنودی کے لئے بھرپور کردار ادا کریں اور ہمارا کرادر الہیٰ ہونا چاہئیے تاکہ ہم معاشرے کے لئے مفید اور کارگر ثابت ہوسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں چاہئیے کہ ہم تنظیمی کاموں کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم پر بھی بھرپور توجہ دیں۔


خبر کا کوڈ: 205415

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/205415/جعفریہ-اسٹوڈنٹس-آرگنائزیشن-بھکر-ڈویژن-کی-کابینہ-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org