QR CodeQR Code

غلام رضا نقوی کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی، لوگوں کی بڑی تعداد عدالت کے احاطے کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئی

22 Oct 2012 12:20

اسلام ٹائمز:ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات مظاہری شگری نے اسلام ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ایم ڈبلیو ایم پنجاب اور لاہور کی قیادت عدالت کے باہر پہنچ گئی ہے اور غلام رضا نقوی کی پیشی کے موقع پر ان سے اتحاد کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ اسیر امامیہ سید غلام رضا نقوی کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر مومنین کی بڑی تعداد عدالت کے احاطے کے باہر جمع ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور ضلع لاہور کی لیڈر شپ بھی عدالت کے باہر موجود ہے۔ اس کے علاوہ ایک سو سے زائد معصوم بچے بھی عدالت کے باہر موجود ہیں جو کچھ ہی دیر بعد احتجاجی دھرنا دیں گے اور عدالت کو باور کرائیں گے وہ اسیر امامیہ کے ساتھ ہیں اور وہ ان کے ساتھ روا رکھے جانیوالے ظلم کی مذمت کرتے ہیں۔

اسلام ٹائمز سے بات کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات مظاہری شگری نے بتایا کہ اس وقت ایم ڈبلیو ایم پنجاب اور لاہور کی قیادت عدالت کے باہر موجود ہے اور غلام رضا نقوی کی پیشی کے موقع پر ان سے اتحاد کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ وقار الحسنین سمیت کئی عمامہ پوش علماء عدالت کے باہر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ لاہور اور گرد و نواح سے سیکڑوں لوگ کورٹ کے باہر جمع چکے ہیں۔ اس سے قبل جب علماء اور شرکاء کی کافی تعداد کورٹ روم میں داخل ہوئی تو عدالت میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی اس پر معزز جج نے کہا کہ علماء اور دیگر افراد جب تک پیشی کیلئے کال نہیں دی جاتی عدالت سے باہر تشریف لے جائیں۔ واقفان حال کا کہنا ہے کہ اس وقت عدالت پر کافی دباؤ ہے۔


خبر کا کوڈ: 205585

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/205585/غلام-رضا-نقوی-کی-لاہور-ہائیکورٹ-میں-پیشی-لوگوں-بڑی-تعداد-عدالت-کے-احاطے-باہر-جمع-ہونا-شروع-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org