QR CodeQR Code

مستقبل ن لیگ کا ہے، سونامی والے ناکام ہوں گے، شیخ طارق رشید

22 Oct 2012 15:32

اسلام ٹائمز: ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی نے ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی نے ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نہ صرف عوام کو ریلیف دے گی بلکہ اُن کے حقوق کا تحفظ بھی کرے گی، مستقبل ن لیگ کا ہے، سونامی والے ناکام ہوں گے، اُنہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، جس کا ثبوت عوام آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ کو کامیاب کرا کے دیں گے۔ شیخ طارق رشید نے کہا کہ عمران خان اپنے آپ کو سیاست میں ان رکھنے کے لیے ناکام کوششیں کرتے رہتے ہیں، جنوبی پنجاب مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور آئندہ الیکشن میں جنوبی پنجاب میں کلین سویپ کرے گی، تقریب سے رکن قومی اسمبلی رانا محمود الحسن، رانا شاہد الحسن، ملک انور علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 205605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/205605/مستقبل-ن-لیگ-کا-ہے-سونامی-والے-ناکام-ہوں-گے-شیخ-طارق-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org