0
Thursday 18 Feb 2010 15:11
قائد انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای:

ایران عالمی استکبار اور استبدادی نظام کا مخالف ہے اور چند محدود ممالک کو دنیا کی تقدیر سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گا

ایران عالمی استکبار اور استبدادی نظام کا مخالف ہے اور چند محدود ممالک کو دنیا کی تقدیر سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گا
اسلام ٹائمز - العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان سے آئے ہوئے اپنے ہزاروں عقیدت مند افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران دنیا پر استبدادی نظام اور چند محدود ممالک کے قبضے کا سخت مخالف ہے اور کسی صورت میں بھی انہیں دنیا کی سرنوشت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا: "میں واضح الفاظ میں اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ ہم استکبار، استبدادی نظام اور دنیا پر چند محدود ممالک کے قبضے کے
خلاف ہیں اور اسکا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ان چند ممالک کو دنیا کی تقدیر سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے"۔ قائد انقلاب اسلامی نے دنیا کی مختلف قوموں میں انقلاب اسلامی ایران کی مقبولیت میں روز بروز اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "اس بقاء کا راز اسلامی انقلاب کی حقانیت ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس سال 22 بھمن [11 فروری] کو انقلاب اسلامی ایران کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر ریلی میں شرکت کنندگان کی تعداد گذشتہ چند سالوں کی نسبت کئی برابر تھی"۔ آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا: "اگر انقلاب اسلامی ایران اپنے
اصلی راستے سے منحرف ہو چکا ہوتا تو عوام کی یہ عظِم تعداد، اسقدر شوق، ایمان اور انگیزے کے ساتھ انقلاب کی یاد اور نام پر متحرک نہ ہوتی"۔ انہوں نے ایران کے بارے میں چند مستکبر حکومتوں کی غلط فہمیوں اور اوہام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "یہ مستکبر حکومتیں، جن کو انکی اپنی قومیں بھی قبول نہیں کرتیں، اپنی باتوں سے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری ایران کے خلاف ہے جبکہ دنیا کی قومیں اور اکثر حکومتیں ان مستکبر حکومتوں سے ناراضی ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں رکھتیں"۔
قائد انقلاب اسلامی ایران نے کہا: "البتہ صیہونیست کمپنیوں کے زیر اثر کچھ مستکبر حکومتوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کا مخالف ہونا چاہئے کیونکہ ایران کے اسلامی نظام نے دنیا میں عدالت کی آواز بلند کی ہے"۔ آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اصلی جنگ طلب امریکا ہے کہا: "امریکہ نے خلیج فارس کو اسلحے کے ذخیرے میں تبدیل کر دیا ہے اور عراق اور افغانستان پر حملہ کرنے کے بعد اب پاکستان کی جان کے درپے ہے، ایسی صورتحال میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے میں مشغول ہے"۔
خبر کا کوڈ : 20563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش