0
Monday 22 Oct 2012 20:38

جماعت اہل سنت نے 8 نومبر کو لانگ مارچ کا اعلان کر دیا

جماعت اہل سنت نے 8 نومبر کو لانگ مارچ کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان نے 8 نومبر کو گستاخانہ فلم کے خلاف راولپنڈی تا کراچی ’’لبیک یا رسول اللہ لانگ مارچ‘‘ کرنے کا اعلان کر دیا۔ جماعت اہلسنّت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد نواز کھرل نے بتایا ہے کہ اس تاریخی لانگ مارچ کی قیادت جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ سیّد مظہر سعید کاظمی، مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ اور سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ لانگ مارچ کے دوران پانچ سو مقامات پر جلسے منعقد ہوں گے۔ لانگ مارچ میں دو ہزار گاڑیاں شامل ہوں گی۔ لانگ مارچ کے انتظامات اور رابطوں کے لیے کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔

لانگ مارچ کے آغاز پر راولپنڈی کے فوارہ چوک اور اختتام پر مزارِ قائد کراچی میں بڑے جلسے منعقد ہوں گے۔ یہ لانگ مارچ چار روز میں مکمل ہو گا۔ جماعت اہلسنّت کا دعویٰ ہے کہ ’’لبیک یا رسول اللہ‘‘ لانگ مارچ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ ہو گا جو تین ہزار کلومیٹر پر مشتمل ہو گا اور اس لانگ مارچ میں ہزاروں افراد شروع سے آخر تک شریک رہیں گے۔ لانگ مارچ میں شرکت کے لیے اہلسنّت کی تمام جماعتوں کے قائدین اور دوسری سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی شرکت کے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 205724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش