0
Monday 22 Oct 2012 22:35

لاہور ہائیکورٹ، علامہ غلام رضا نقوی کی درخواست ضمانت کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی

لاہور ہائیکورٹ، علامہ غلام رضا نقوی کی درخواست ضمانت کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائی کورٹ نے 16 سال سے بے گناہ قید، اسیر ملت جعفریہ علامہ سید غلام رضا نقوی کی درخواست ضمانت پر سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ دیگر مصروفیات کے باعث یہ درخواست آئندہ تاریخ پر دیکھی جائے گی۔ یاد رہے کہ علامہ سید غلام رضا نقوی کی جانب سے شہید سید شاکر علی رضوی ایڈووکیٹ نے 6 سال قبل یہ درخواست دائر کی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ علامہ غلام رضا نقوی پر تمام مقدمات ختم ہو چکے ہیں اس کے باوجود ان کو قید میں رکھنا بنیادی انسانی حقو ق کی خلاف ورزری ہے۔

عدالت نے ان 6 سال میں درخواست پر سماعت تو نہیں کی البتہ اسلام دشمن قوتوں نے علامہ غلام رضا نقوی کے وکیل سید شاکر علی رضوی کو راستے سے ہٹا دیا ہے، سید شاکر علی رضوی کو تین دن قبل ہائیکورٹ آتے ہوئے راستے میں ہی شہید کر دیا گیا۔ عدالت مسلسل علامہ غلام رضا نقوی کا کیس لٹکا رہی ہے اور وہ بغیر کسی مقدمے کے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق علامہ رضا نقوی آج کل کافی علیل بھی ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنماؤں سید اسد عباس نقوی، مظاہر شگری اور رانا ماجد نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ سید رضا نقوی کی قید بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس کے پیچھے پنجاب حکومت کی شیعہ دشمنی پوشیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک رانا ثناء اللہ شہباز شریف کے ساتھ چمٹے ہوئے ہیں تب تک صوبے میں کسی کو بھی انصاف نہیں مل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں سب سے بڑی رکاؤٹ خود وزیر قانون ہیں۔
خبر کا کوڈ : 205755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش