0
Monday 22 Oct 2012 23:09

عمران خان کو حکومت کا موقع ملا تو وہ موجودہ حکومت سے بھی بڑھ کر تباہی مچائیں گے، چودھری نثار

عمران خان کو حکومت کا موقع ملا تو وہ موجودہ حکومت سے بھی بڑھ کر تباہی مچائیں گے، چودھری نثار
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ 90ء کے الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے ن لیگ ہر الزام کا جواب دینے کو تیار ہے تاہم الزام لگانے سے پہلے شواہد پر بات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخاب میں پیپلز پارٹی اور قاف لیگ کا وہ حشر ہوگا جس کی ملک کی سیاسی تاریخ میں مثال نہیں، ان کا کہنا تھا کہ مشرف  اور زرداری دور میں کوئی فرق نہیں، جو آفت اس دور میں تھی وہ آفت ابھی درپیش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر مزدور کی حالت بہتر نہ کی گئی تو ملک میں بہتری نہیں آ سکتی۔

چودھری نثار نے کہا کہ ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، رشوت کو کمیشن کا نام دے دیا گیا ہے، ادوایات میں ملاوٹ ہو رہی ہے لیکن حکمرانوں کو سوائے کرپشن کے کچھ نظر نہیں آ رہا۔ انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں ن لیگ کا کڑا احتساب ہوا، ہم نے غلطیوں سے سبق سیکھا ہے۔ پنجاب کے محدود وسائل سے ساڑھے 35 کروڑ روپے کے فنڈز دو یونین کونسل کو دیے گئے۔



خبر کا کوڈ : 205763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش