0
Tuesday 23 Oct 2012 04:09

مرکز اور قیادتوں کی کردار کشی کرنا قطعاً ظلم ہے، علامہ شہریار رضا عابدی

مرکز اور قیادتوں کی کردار کشی کرنا قطعاً ظلم ہے، علامہ شہریار رضا عابدی
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں محفل مرتضٰی مسجد میں خانوادہ شہید کی جانب سے تحریک جعفریہ پاکستان کے مرکزی رہنما شہید حاجی صفر علی بنگش اور ان کے فرزند شہید رجب علی بنگش کی برسی کے حوالے سے مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علامہ شہریار رضا عابدی نے خطاب کیا۔ اس مجلس میں شیعہ علماء کونسل کراچی کے مختلف رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ ملک میں جاری فسادات اور شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے گفتگو کرنے کے بعد علامہ شہریار رضا عابدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ماضی سے لے کر آج تک شیعہ قوم کا استعماری قوتوں کی سازشوں سے مقابلہ جاری تھا اور الحمداللہ ملت تشیع، ان تمام سازشوں کا مقابلہ کرکے سرخرو ہوئی لیکن آج بھی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے، آج اگر کوئی چیز شیعہ قوم کو نقصان پہنچا سکتی ہے تو وہ شیعہ قوم کی مرکزیت کو توڑنا اور قیادت کو کمزور کرکے اپنی اپنی چھوٹی تنظیمیں بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی تنظیم بنانے پر کوئی اشکال نہیں لیکن چھوٹے ٹکڑوں میں بٹ کر مرکز اور قیادتوں کی کردار کشی کرنا قطعاً ظلم ہے۔ ہم ان نادان دوستوں کو اس وقت بھی کہتے تھے کے تحریک جعفریہ مرکزی جماعت ہے اسے مت توڑو، اختلاف ہے تو تنظیمی طریقے کار کے تحت مسائل حل کرو۔ کل تک جو قیادتوں اور تحریک پر الزام لگاتے رہے، کیا آج وہ اپنی تنظیمیں بنا کر سب کچھ رکوا چکے ہیں؟ کیا اب شہادتیں نہیں ہو رہیں؟ ہمیں چاہیے کہ اپنی غلطیوں کا محاسبہ کریں اور مشکل حالت کیلئے آمادہ رہیں اور ایک مضبوط آواز بنیں، جیسے تحریک جعفریہ کے ادوار میں تھی۔
خبر کا کوڈ : 205842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش