0
Tuesday 23 Oct 2012 08:25

جنگ کی دھمکیاں، ثقافتی یلغار، پراپگنڈہ مہم اور اقتصادی پابندیاں ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، جنرل حسین سلامی

جنگ کی دھمکیاں، ثقافتی یلغار، پراپگنڈہ مہم اور اقتصادی پابندیاں ایران کا کچھ نہیں  بگاڑ سکتیں، جنرل حسین سلامی
اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب کمانڈر جنرل حسین سلامی نے اسلامی جمہوری ایران کے خلاف دشمن کی سازشوں کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی قوم ترقی کی راہ جاری رکھے گی۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب کمانڈر کا ایران کے مغربی شہر کرمانشاہ میں "بیت المقدس" نامی فوجی مشقوں کے موقع پر بسیج رضاکار فورس کے دس ہزار سے زائد کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنگ کی دھمکیاں دینے، ثقافتی یلغار، پراپگنڈہ مہم اور اقتصادی پابندیوں جیسی دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہوئی ہیں اور ان سازشوں کا ملت ایران کے پختہ عزم و ارادے پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ جنرل حسین سلامی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ آج اسلامی جمہوری ایران ہر دور سے زیادہ طاقتور اور مغرب ہمیشہ سے زیادہ کمزوری کا شکار ہے، کہا کہ اسلامی جمہوری ایران سائنس اور ٹکنالوجی کی سرحدیں پار کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 205894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش