0
Tuesday 23 Oct 2012 16:25

گلگت بلتستان کے آٹھ کالجز بغیر پرنسپل کے چلائے جا رہے ہیں، اساتذہ

گلگت بلتستان کے آٹھ کالجز بغیر پرنسپل کے چلائے جا رہے ہیں، اساتذہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں صدر اویس احمد، جنرل سیکریٹری راحت شاہ، فنانس سیکریٹری محمد رفیع اور پریس سیکرٹری اشتیاق احمد یاد نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے آٹھ کالجز بغیر پرنسپلز کے چلائے جارہے ہیں جس سے ان کالجوں کا نظم و نسق بری طرح متاثر ہونے کا امکان ہے۔ متعلقہ کالجز میں پرنسپلز کی تعیناتی کا پروپوزل کئی ہفتوں سے سیکریٹری تعلیم کے پاس پڑا ہوا ہے جس پر کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں وزیر تعلیم، چیف سیکریٹری اور سیکریٹری تعلیم سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد کالجز میں پرنسپلز کی تعیناتی عمل میں لائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈائریکڑیٹ آف ایجوکیشن (کالجز) میں میرٹ کو پامال کرتے ہوئے حقدار کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لگانے کے بجائے میرٹ پر نہ آنے والے کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لگایا گیا ہے۔ لہٰذا قواعد و ضوابط پر عمل در آمد کرتے ہوئے جلد میرٹ پر آنے والے کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 205999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش