0
Tuesday 23 Oct 2012 19:58

پاکستان کے عوام کو امریکی مفادات کی بھینٹ چڑھایا گیا، شیخ امان اللہ

پاکستان کے عوام کو امریکی مفادات کی بھینٹ چڑھایا گیا، شیخ امان اللہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) خیبر پختونخوا کے امیر مولانا شیخ امان اللہ نے کہا ہے کہ فاٹا میں آپریشن کی باتیں کرنے والے ملک کی سلامتی کو داو پر لگا رہے ہیں، قوم کو یکطرفہ ڈرامہ دکھایا جارہا ہے۔ ملالہ کیلئے آنسو بہانے والے جامعہ حفضہ اور ڈرون حملوں میں شہید ہونیوالوں کیلئے بھی کاش دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں وفود سے باتیں کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں میں حکومتی پالسیوں کی بدولت لاکھوں انسانوں کا خون بہایا گیا، قبائلی علاقوں سمیت ملک کے چاروں صوبوں میں عوام کو امریکی مفادات کی بھینٹ چڑھایا گیا اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ ملک کو تقسیم کرنے کے سوداگر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل میں مصروف ہیں، فرقہ واریت، تعصبات اور لسانیت کا گھناونا کھیل کھیلنے کے بعد اب آپریشن کے نام پر ملک توڑنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا افغانستان، عراق اور لیبیا میں اپنے عزائم کی تکمیل کے بعد اب پاکستان کا رخ کرنے کیلئے اپنے ایجنٹوں کو استعمال کر رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کی باتیں کرنے والے امریکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔
خبر کا کوڈ : 206022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش