0
Wednesday 24 Oct 2012 22:31

شہداء کے گرم خون کا نتیجہ یہ ہے کہ آج مسئلہ کشمیر کی آواز پوری دنیا میں گونج رہی ہے، میرواعظ عمر فاروق

شہداء کے گرم خون کا نتیجہ یہ ہے کہ آج مسئلہ کشمیر کی آواز پوری دنیا میں گونج رہی ہے، میرواعظ عمر فاروق
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے مرکزی دفتر میں شہداء 2008ء کے ورثاء کا ایک اجلاس منعقد ہوا، جس کا اہتمام جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ نے کیا تھا، اجلاس کی صدرات میر واعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے کی، اجلاس میں شہداء کے ورثاء میں خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی شریک تھی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ اہل ریاست تحریک آزادی کا ہر سطح پر ساتھ دے رہے ہیں، شہداء کے گرم خون کا نتیجہ یہ ہے کہ آج مسئلہ کشمیر کی آواز پوری دنیا میں گونج رہی ہے، انہوں نے کہا کہ آج اقوام متحدہ بھی مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں پر روا رکھے گئے ظلم و ستم پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، شہداء کے ورثاء کے بلند حوصلے دیکھ کر نہ صرف میرا بلکہ پوری حریت قیادت کا حوصلہ بلند ہوا ہے۔
 
میر واعظ نے کہا کہ ہم شہداء کے مقدس خون کو مقدس امانت سمجھتے ہیں۔ کشمیری سیاست کا تذکرہ کرتے ہوئے میر واعظ نے کہا کہ یہاں صرف دو ہی نظریات کی سیاست ہے، ایک آزادی پسند اور ایک بھارت نواز، انہوں نے مزید کہا کہ مراعات کا ڈھنڈورا پیٹ کر کشمیریوں کو ان کے بنیادی مسئلے سے گمراہ نہیں کیا جاسکتا نہ ہی کشمیریوں کی قربانیوں اور تحریک آزادی کا نعم البدل کوئی مراعات ہو سکتی ہے، میر واعظ نے شہداء کے وارثوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یتیموں اور بیواوں کا مسئلہ ایک قومی معاملہ ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے بیت المال اور ریلیف کمیٹیاں تشکیل دینے جیسے انقلابی قدم اُٹھانے ہونگے، تاہم ہمیں اپنی ذمہ داریوں سے بھی غافل نہیں رہنا ہے۔
 
اس موقعہ پر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین اور حریت قائد ظفر اکبر بٹ نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کشمیر تحریک کشمیر کا انمول اثاثہ ہیں، جموں کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کر کے ہی برصغیر اور پوری دنیا میں امن قائم کیا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ عید قربان اور دیگر خوشی کے دنوں اور مواقع پر شہداء کے ورثاء کو یاد کرنا ہم سب کا فرض ہے۔
خبر کا کوڈ : 206060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش