QR CodeQR Code

ایم ایم اے کی بحالی سے ملکی سیاست میں دینی جماعتوں کا خلا پر ہوگیا، علامہ رمضان توقیر

23 Oct 2012 21:35

اسلام ٹائمز: پشاور میں ضلعی جعفریہ کونسل کے انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مجلس عمل مذہبی اور سیاسی میدان عمل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ مستند اسلامی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے بعد ملکی سیاست میں ایم ایم اے کا مستقبل روشن ہے اور آنے والا دور ایم ایم اے کا ہوگا، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے صوبائی سیکریٹریٹ میں ایس یو سی کی ضلعی جعفریہ کونسل کے انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے کی بحالی سے ملکی سیاست میں دینی جماعتوں کا خلا پر ہو گیا ہے اور اب ایم ایم اے مذہبی اور سیاسی میدان عمل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
 
اجلاس میں شیعہ علماء کونسل پشاور کے ڈویژنل اور ضلعی صدور کا انتخاب بھی کیا گیا، علاوہ ازیں آئندہ مُحرم الحرام میں عزاداری سید الشہداء (ع) کی پرامن برگزاری کیلئے جلد عوام اور ارباب اقتدار سے روابط قائم کرکے باہمی تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ اس ضمن میں صوبائی اور ضلعی مُحرم کمیٹیوں اور کنٹرول رومز کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ آئندہ ماہ جعفریہ کونسل کے اجلاس اور شان رسالت (ص) و ولایت کے حوالے سے منعقد ہونے والے پروگرامات کو بھی حتمی شکل دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 206062

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/206062/ایم-اے-کی-بحالی-سے-ملکی-سیاست-میں-دینی-جماعتوں-کا-خلا-پر-ہوگیا-علامہ-رمضان-توقیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org