0
Wednesday 24 Oct 2012 04:18

بالائی علاقوں میں پولیو مہم کامیابی سے مکمل کرلی گئی ہے، ڈاکٹر صادق شاہ

بالائی علاقوں میں پولیو مہم کامیابی سے مکمل کرلی گئی ہے، ڈاکٹر صادق شاہ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت اسکردو نے ضلع کے تمام بالائی علاقوں میں ادویات کا اسٹاک پہنچا دیا ہے۔ تحصیل گلتری میں چھ ماہ تک کا جبکہ باشہ، برالدو، کتی شو اور روندو کے بالائی علاقوں میں دسمبر تک کی ادویات کا اسٹاک متعلقہ طبی مراکز تک پہنچایا گیا ہے۔ یہ باتیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسکردو ڈاکٹر سید صادق شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے مالی مشکلات درپیش ہیں جس کے اثرات انتظامی معاملات پر بھی پڑ رہے ہیں لیکن ہمارے پاس کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ادویات کا اسٹاک موجود تھا، جس کو استعمال میں لاکر تمام بالائی علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ادویات پہنچائی گئی ہیں کیونکہ سردیوں کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔ ڈاکٹر صادق شاہ نے کہا کہ بالائی علاقوں میں فی الوقت صحت کی صورت حال بھی تسلی بخش ہے اور عام موسمی بخار کے علاوہ کسی بھی قسم کی کوئی وبائی کیفیت کی کوئی شکایت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان بالائی علاقوں میں پولیو مہم بھی انتہائی کامیابی سے مکمل کرلی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 206068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش