QR CodeQR Code

ملک میں صحت مند تفریح کے تمام راستے مسدود کر دیے گئے ہیں، میاں محمد اسلم

23 Oct 2012 21:20

اسلام ٹائمز: جی سیون ٹو میں والی بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ اسلام آباد کے ہسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم کرے جہاں پروفیشنل کھلاڑیوں کا مفت علاج ہو سکے۔


اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب اور سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک میں موجود نوجوان مایوسی اور بے مقصدیت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ملک میں صحت مند تفریح کے تمام راستے مسدود کر دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جی سیون ٹو میں والی بال ٹورنامنٹ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر جماعت اسلامی اسلام آباد کے نائب امیر کاشف چوہدری، شباب ملی اسلام آباد کے صدر راؤ جاوید اختر اور دیگر بھی موجود تھے۔ میاں اسلم نے کہا جماعت اسلامی برسر اقتدار آکر کھلاڑیوں کی فلاح بہبود اور ملک میں نوجوانوں کی فلاح بہبود اور صحت مند تفریح کا خصوصی انتظام کرے گی۔ انھوں نے حکومت اور وزارت صحت سے مطالبہ کیا کہ وہ کھلاڑیوں کے علاج معالجے کے لیے اسلام آباد کے ہسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم کرے جہاں پروفیشنل کھلاڑیوں کا مفت علاج ہو سکے۔


خبر کا کوڈ: 206078

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/206078/ملک-میں-صحت-مند-تفریح-کے-تمام-راستے-مسدود-کر-دیے-گئے-ہیں-میاں-محمد-اسلم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org