0
Wednesday 24 Oct 2012 14:17

اسکردو میں سرکاری کوارٹروں میں قابض ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی

اسکردو میں سرکاری کوارٹروں میں قابض ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی
اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے سرکاری کوارٹروں میں خلاف ضابطہ رہائش پذیر سرکاری ملازمین کے خلاف کاروائی کی تیاری مکمل کرلی۔ ذرائع کے مطابق مقامی انتظامیہ نے ان سرکاری ملازموں کی فہرست تیار کرلی ہے جو کہ خود تو دیگر اضلاع میں سروس کر رہے ہیں لیکن ان کے افراد خانہ اسکردو کے سرکاری کوارٹرز پر مسلط ہیں۔ ضابطے کے مطابق سرکاری کوارٹرز میں رہائش پذیری کے لئے ملازم کا متعلقہ ضلع میں تعینات ہونا لازمی ہے۔ لیکن اسکردو میں متعدد کوارٹرز ایسے ملازمین کے نام پر الاٹ ہیں، جن کی تعیناتی دیگر اضلاع میں ہے۔ اسی حوالے سے اسکردو انتظامیہ نے ایک انکوائری بھی کرائی تھی۔

ذرائع کے مطابق انکوائری مکمل کرکے فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ فہرست میں سیکرٹری لیول کے ملازمین بھی ہیں سیکرٹری تعمیرات عامہ، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ڈائریکٹر کالجز، میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال خپلو، سابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سمیت متعدد آفیسران بھی فہرست میں شامل ہیں۔ انتظامی ذرائع کے مطابق تمام ایسے ملازمین کو پہلے نوٹس بجھوایا جائے گا اور نوٹس ممکنہ طور پر اگلے تین روز میں بجھوائے جارہے ہیں، نوٹس میں کوارٹرز خالی کرنے کیلئے مخصوص مدت دی جائے گی جس کے بعد بھی خالی نہ کرنے والوں کو بذریعہ قانون کوارٹروں سے نکالا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 206081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش