0
Wednesday 24 Oct 2012 00:33

پیپلز پارٹی کی پالیسیاں ملک کو تباہی کیطرف لے جا چکی ہیں، محمود الحسن

پیپلز پارٹی کی پالیسیاں ملک کو تباہی کیطرف لے جا چکی ہیں، محمود الحسن
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) رحیم یار خان کے سابق صدر اور ضلعی چیئرمین ہیلتھ کمیٹی چوہدری محمود الحسن چیمہ نے کہا ہے کہ ملکی تعمیر و ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ موجودہ حکمران اور اس میں شامل اتحادی ٹولے ہیں، جنہوں نے اقتدار میں آنے کے بعد اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے اور بالخصوص ایوان صدر سے کنٹرول کی گئی جمہوریت اور پارلیمانی نظام آمریت سے بھی بدتر ہے، جمہوریت کے نام پر ملک اور قوم پر جو آمرانہ نظام مسلط کیا جا رہا ہے وہ ملکی سالمیت اور ریاستی اداروں کے لئے زہر قاتل ہے، اس لئے پوری قوم اس آمریت زدہ جمہوریت سے ملک اور ریاستی اداروں کو چھٹکارا دلانے کے لئے میدان عمل میں نکل چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحیم یار خان میں اپنے تنظیمی دورے کے دوران لیگی عہدیداران، اراکین اور نمائندہ شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
 
انہوں نے کہا کہ ساڑھے چار سالوں میں جو حشر جمہوریت کا واویلا کرنے والے اس حکومتی ٹولے نے کیا ہے اس سے پوری قوم شدید مشکلات کا شکار ہو چکی ہے، انہوں نے کہا کہ جمہوری مارشل لاء نے ساڑھے چار سالوں میں اتنا نقصان ملک اور قوم کو پہنچایا ہے جتنا سابقہ آمرانہ دورمیں بھی نہیں پہنچا۔ محمود الحسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی پالیسیاں ملک کو تباہی کی طرف لے جا چکی ہیں اور قوم ان حکمرانوں سے نجات کے لئے میدان عمل مین نکل چکی ہے،  پوری قوم ملک کی مقبول عوامی قیادت میاں محمد نواز شریف اور ملک کی خالق جماعت مسلم لیگ (ن) کے جھنڈے تلے جمع ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 206102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش