0
Wednesday 24 Oct 2012 18:55

ایم ایم اے ملک میں جاری افراتفری اور بدانتظامی کے خاتمہ کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریگی، حافظ حسین احمد

ایم ایم اے ملک میں جاری افراتفری اور بدانتظامی کے خاتمہ کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریگی، حافظ حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی جنرل سیکرٹری و ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنماء حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کی بحالی کے بعد سیاسی حلقوں میں بھونچال برپا ہوچکا ہے، ایم ایم اے میں شامل تمام جماعتوں کے قائدین اور اراکین اپنے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے کام کرنے کے جذبہ سے سرشار ہیں، ایم ایم اے ملک میں جاری افراتفری اور بدانتظامی کے خاتمہ کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سنٹر اوکاڑہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے شامل نہ ہونے سے متعلق اتحاد میں شامل کسی جماعت کے کوئی تحفظات نہیں ہیں، ہم نے ہمیشہ جماعت اسلامی سمیت تمام دینی اور سیاسی جماعتوں کا احترام کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کے ملک میں سیاسی جوش و خروش تو دیکھنے میں آرہا ہے اور مستقبل قریب میں الیکشن کے انعقاد کے حوالہ سے مطلع صاف دکھائی دے رہا ہے، انہوں نے کہا کے ملک سے دہشت گردی، بدامنی اور لاقانونیت کے خاتمہ کے لیے فوری طور پر قومی اور بلدیاتی انتخابات ناگزیر ہیں، حکومت فوری انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے نگران سیٹ اپ بنائے، عوام کی مرضی ہے جسے بہتر سمجھیں منتخب کریں۔
خبر کا کوڈ : 206134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش