0
Saturday 20 Feb 2010 12:13

ججوں کے معاملے پر کوئی ڈیل نہیں کی،فیصلہ پاکستان کے بہترین مفاد میں کیا،وزیراعظم گیلانی

ججوں کے معاملے پر کوئی ڈیل نہیں کی،فیصلہ پاکستان کے بہترین مفاد میں کیا،وزیراعظم گیلانی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-روزنامہ جنگ کے مطابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میں ملک کا چیف ایگزیکٹو ہوں اور چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات مشاورتی عمل کا حصہ تھی اور مشاورت سے ہی فیصلہ کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ ججوں کے معاملے پر کوئی ڈیل نہیں کی،فیصلہ پاکستان کے بہترین مفاد میں کیا،مجھ پر نہ سہی عدلیہ پر فخر کرنا چاہیے جنہوں نے مسئلے کو حل کیا،ڈیل کی باتیں کرنا غلط ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی روایات میں ذمہ داریاں پوری کابینہ کی ہوتی ہیں اور اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرریوں کے بعد اب کوئی مسئلہ نہیں رہا کیونکہ اتفاق رائے مسئلے کا حل نکال لیا گیا ہے۔جمعہ کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ائیر یونیورسٹی کے تقسیم اسناد سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کیلئے کم سے کم دفاعی صلاحیت برقرار رکھیں گے،جدید دفاعی آلات اور سازوسامان کی تیاری میں خودانحصاری ملک کی اہم ضرورت ہے۔
دریں اثناء تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ائیر یونیورسٹی جدید تعلیم کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے اس لئے حکومت یونیورسٹی کی مکمل سرپرستی کریگی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیم کے معیار کو بہتر اور تعلیمی اداروں میں ریسرچ کو فروغ دیا جائے گا،ملک کو موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعلیمی معیار کو بہتر کرنا ہو گا،وزیراعظم نے فارغ التحصیل طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا میں جہاں بھی جائیں اور اپنی خدمات سرانجام دیں وہاں پاکستان کا نام بھی روشن کریں جبکہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے معاشرے کیلئے ایک مفید انسان ثابت ہوں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے یونیورسٹی کے اپ گریڈیشن کیلئے سی ڈی اے کو 70 ایکڑ اراضی ائیر یونیورسٹی کو سیکٹر H-11 میں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ 

خبر کا کوڈ : 20615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش