QR CodeQR Code

آزاد کشمیر کا 65 واں یوم تاسیس آج منایا جا رہا ہے

24 Oct 2012 10:15

اسلام ٹائمز: 24 اکتوبر 1947ء کو مسلمانوں نے ڈوگرا راج سے آزادی حاصل کی۔ بیس کیمپ حکومت کا قیام جس عظیم مقصد کے لیے عمل میں لایا گیا تھا اس کے حصول تک جدوجہد پوری شدومد سے جاری رکھی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان، وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اور وزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی نے آزاد کشمیر کے 65 ویں یوم تاسیس پر پوری کشمیری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈوگرا تسلط سے آزاد خطہ کی آزادی ہمارے اسلاف کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ جس کا ہم ہر قیمت پر دفاع اور ریاست کے بقیہ حصہ کو بھارتی غلامی سے آزاد کرائیں گے۔ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے 65 ویں یوم تاسیس پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر سردار یعقوب خان نے کہا کہ آزادی اللہ تعالی کی اعلی ترین نعمتوں میں سے ایک ہے۔ آج سارے آزاد جموں و کشمیر کا 65 واں یوم تاسیس روایتی جوش و جذبہ اور اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایا جا رہا ہے کہ جس عظیم مقصد کے لیے بیس کیمپ کی اس حکومت کو قیام عمل میں لایا گیا تھا اس کے حصول تک جدوجہد پوری شدومد سے جاری رکھی جائے گی۔ تقسیم ہند کے طے شدہ فارمولا کے مطابق ہندوستان کی تمام ریاستوں کی یہ اختیار دے دیا گیا تھا کہ اگر ان میں مسلمانوں کی اکثریت ہوگی تو وہ پاکستان اور ہندئوں کی اکثریت ہوگی تو وہ بھارت کے ساتھ الحاق کر سکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 206168

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/206168/آزاد-کشمیر-کا-65-واں-یوم-تاسیس-آج-منایا-جا-رہا-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org