0
Wednesday 24 Oct 2012 19:34

بلوچستان ہائیکورٹ نے ڈاکٹر سعید خان کے اغواء کا ازخود نوٹس لے لیا

بلوچستان ہائیکورٹ نے ڈاکٹر سعید خان کے اغواء کا ازخود نوٹس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے مغوی ڈاکٹر سعید خان کے اغواء کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ جہاں بھی جانا پڑے ڈاکٹر سعید کو بازیاب کرانا ہوگا، مشکل ہو تو عدالت کو آگاہ کیا جائے۔ یہ حکم بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مغوی ڈاکٹر سعید خان کے اغواء کے بعد ازخود نوٹس لینے کے موقع پر سماعت کے دوران کیا۔ سماعت میں پولیس کی جانب سے سی سی پی او میر زبیر محمود اور ڈی آئی جی آپریشن وزیر خان ناصر پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ڈاکٹر سعید خان سمیت دیگر افراد کے اغواء پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کریں۔ سماعت کے دوران انہوں نے فلور مل کے مالک سید نقیب اللہ کے حوالے سے بھی پولیس حکام سے استفسار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مغوی ڈاکٹر غریب مریضوں کی خدمت اور علاج کر رہے تھے۔ لیکن انہیں بھی اغواء کرلیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ دلائل پیش نہ کرو، بلکہ ڈاکٹر سعید خان کی بازیابی کے لئے چھاپہ مار کاروائی کرو، اگر کام میں کوئی مداخلت کرتا ہے، یا پھر مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، تو عدالت کو آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے سی سی پی او کو کہا کہ وہ دیکھ لیں اگر وہ ڈاکٹر سعید خان کے اغواء میں ملوث اغواء کاروں کی گرفتاری کیلئے حکومت سے جو بھی تعاون چاہیں حکومت اعلان کریگی۔ لیکن چھاپے اور کارروائی پولیس ہی کو کرنا ہوگا، بعد ازاں سماعت کو 6 نومبر تک کے ملتوی کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 206170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش