0
Wednesday 24 Oct 2012 19:39

سنی تحریک کے زیر اہتمام 9 نومبر کو ملتان میں آزاد پاکستان کانفرنس منعقد کی جائیگی، شاداب رضا قادری

سنی تحریک کے زیر اہتمام 9 نومبر کو ملتان میں آزاد پاکستان کانفرنس منعقد کی جائیگی، شاداب رضا قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک پنجاب کے صدر شاداب رضا قادری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی ختم کرنے کے لیے اقدامات نہ کیے گئے تو ہمیں دوسرا بنگلہ دیش دیکھنا پڑے گا، اقوام متحدہ توہین مذاہب اور توہین رسالت(ص) پر فوری قانون سازی کرے، مسلمانوں کے ایمانی جذبات کے تحفظ کی ضمانت نہ دی گئی تو دنیا کے امن کی بھی کوئی ضمانت نہیں دے سکتا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان کے ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اُنہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام 9 نومبر کو سپورٹس گرائونڈ ملتان میں آزاد پاکستان کانفرنس منعقد کی جائے گی، صوبائی صدر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کالعدم جماعتوں اور تنظیموں کے عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں اور چندہ جمع کرنے پر پابندی عائد کرے، اس موقع پر سنی تحریک ملتان کے رہنماء ڈاکٹر عمران مصطفیٰ قادری، ظہیر احمد اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 206252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش