QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ سندھ نے تاجروں کو ایک بار پھر تحفظ کی یقین دہانی کرا دی

24 Oct 2012 14:53

اسلام ٹائمز: کراچی چیمبر کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تاجر رہنما سراج قاسم تیلی نے وزیراعلیٰ سندھ کو دو ٹوک الفاظ میں بتایا کہ کراچی شہر میں روزانہ کی بنیاد پر تاجروں کو قتل کیا جا رہا ہے اور دھڑلے سے بھتے اور اغوا برائے تاوان کی وارداتیں ہو رہی ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں امن و امان کی صورت حال اور تاجروں کو درپیش مسائل پر وزیراعلیٰ سندھ کو بالآخر خیال آ گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایک بار پھر تاجروں کوتحفظ کی یقین دہانی کرا دی۔ گہری نیند سوئی سندھ حکومت بالآخر جاگ گئی، ایک بار پھر یہ تمام وعدے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی چیمبر کے تاجروں سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کیے۔ کراچی چیمبر کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تاجر رہنما سراج قاسم تیلی نے وزیراعلیٰ سندھ کو دو ٹوک الفاظ میں بتایا کہ کراچی شہر میں روزانہ کی بنیاد پر تاجروں کو قتل کیا جا رہا ہے اور دھڑلے سے بھتے اور اغوا برائے تاوان کی وارداتیں ہو رہی ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ تاجر رہنماؤں نے وزیراعلیٰ کو دوٹوک الفاظ میں یہ بھی بتایا کہ اگر حکومت نے ٹھوس اقدامات نہ کئے تو منصوبے کے تحت دھرنے اور ہڑتالیں کی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 206267

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/206267/وزیراعلی-سندھ-نے-تاجروں-کو-ایک-بار-پھر-تحفظ-کی-یقین-دہانی-کرا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org