QR CodeQR Code

شمالی کوریا نے بیلاسٹک میزائل کو لانچ پینڈ پر لاد دیا

26 Mar 2009 11:18

شمالی کوریا نے لانگ رینج بیلاسٹک میزائل کے تجربے کی تمام تیاریاں مکمل کر لیں۔ ذرائع کے مطابق شمالی کوریا کی فوج ۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰


شمالی کوریا نے لانگ رینج بیلاسٹک میزائل کے تجربے کی تمام تیاریاں مکمل کر لیں۔ ذرائع کے مطابق شمالی کوریا کی فوج نے لانگ رینج بیلاسٹک میزائل کو لانچ پیڈ پر پوزیشن میں رکھ دیا ہے جس کے بعد وہ کسی بھی وقت اس کا تجربہ کر سکتا ہے۔ شمالی کوریا نے ۴ سے ۸ اپریل کے دوران اپنی مواصلاتی سیٹلائٹ کو لانچ کرنے کے امکان کو بھی ظاہر کیا ہے جو دراصل لانگ رینج میزائل تجربے کی تیاریوں کا ہی ایک حصہ بتایا گیا ہے۔ جبکہ جاپان نے شمالی کوریا کے لانگ رینج میزائل تجربے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دیدی ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ اگر شمالی کوریا نے میزائل تجربہ کیا تو طویل عرصہ سے اس کی جوہری صلاحیت کے خاتمے کیلئے جاری چھ فریقی مذاکرتی عمل ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گا اور خطے میں ایک نئی کشیدگی کا آغاز ہو جائے گا۔ اقوام متحدہ نے بھی شمالی کوریا کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔






خبر کا کوڈ: 2063

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/2063/شمالی-کوریا-نے-بیلاسٹک-میزائل-کو-لانچ-پینڈ-پر-لاد-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org