0
Wednesday 24 Oct 2012 19:32

گلگت بلتستان میں ملازمین کی تعداد مقررہ کوٹے سے بھی زیادہ ہے

گلگت بلتستان میں ملازمین کی تعداد مقررہ کوٹے سے بھی زیادہ ہے
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں وفاق کے او ایم ایس اور ڈی ایم جی ملازمین اپنے کوٹے کے مطابق ہیں جبکہ انتظامیہ، فیلڈ اور سیکریٹریٹ سطح پر گلگت بلتستان کے مقامی ملازمین اپنے کوٹے کے تناسب سے زیادہ ہیں۔ صوبائی انفارمیشن سیل کے مطابق گلگت بلتستان کی انتظامیہ کے گریڈ 17 میں ملازمین وفاق سے 25 فیصد اور گلگت بلتستان کے 75 فیصد تعینات ہوتے ہیں، مقامی انتظامیہ میں گریڈ 17 کے کل آسامیوں کی تعداد 71 ہے اور تناسب کے لحاظ سے 17 وفاق کے اور 54 ملازمین گلگت بلتستان سے ہونے چاہیئے مگر 53 مقامی اور وفاق کے صرف 9 ہیں، اسی طرح گریڈ 18 وفاق کے ملازمین کا تناسب 40 فیصد اور مقامی ملازمین کا تناسب 60 فیصد بنتا ہے جبکہ فیلڈ سٹاف کے 11 آفیسرز میں وفاق کے گریڈ 18 کے صرف 4 ہیں جبکہ 7 افسران مقامی ہیں۔ گریڈ 18 کے سیکریٹریٹ گروپ میں ٹوٹل آسامیوں کی تعداد 29 ہے، جس میں سے وفاق کا کوٹہ 40 فیصد کے حساب سے 11 آسامیاں بنتی ہیں، جن میں سے صرف ایک ملازم ہے جو کہ ڈیپوٹیشن پر کام کر رہا ہے جبکہ گریڈ 18 کے مقامی ملازمین کا کوٹہ 60 فیصد بنتا ہے اور اس حساب سے 17 آسامیاں ہیں مگر سیکریٹریٹ گروپ میں 19 مقامی ملازمین کام کر رہے ہیں۔

اس طرح گریڈ 19 میں وفاق اور گلگت بلتستان کا کوٹہ 50 فیصد کے حساب سے برابر ہے جبکہ کمشنر بلتستان ریجن اور ڈی جی جی بی ڈی ایم اے دونوں مقامی ہیں، جس میں ایک مقامی اور ایک وفاق کا ہونا چاہے جبکہ گریڈ 19 کے دونوں فیلڈ آفیسران کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔ اسی طرح گریڈ 19 کے سیکریٹریٹ گروپ میں بھی کوٹہ 50 فیصد کے حساب سے برابر ہے، جس میں کل آسامیوں کی تعداد 17 ہے، جن میں سے صرف 6 سیکریٹری کا تعلق وفاق سے ہے بقیہ 11 سیکریٹریز مقامی ہیں۔ اس حساب سے بھی سیکریٹریٹ گروپ میں مقامی ملازمین کا تنا سب 75 فیصد ہیں، گریڈ 20 میں وفاق کا کوٹہ 60 فیصد ہے جبکہ مقامی آفیسران کا کوٹہ 40 فیصد ہے، اس گریڈ میں کل 3 آسامیاں جن میں سے 2 آسامیوں پر مقامی آفیسران تعینات ہیں اور ایک پوسٹ پر وفاقی افیسر تعینات ہے۔ اس طرح گریڈ 20 میں تعینات مقامی آفیسران کا تناسب 66 فیصد بنتا ہے جبکہ ان کا کوٹہ 40 فیصد ہے۔ انفارمیشن سیل سے جاری بیان کے مطابق حالیہ جاری بیانات گلگت بلتستان کے مقامی اور غیر مقامی افراد کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کا سبب بن سکتے ہیں جبکہ وفاق سے آنے والے سی ایس پی آفیسران گلگت بلتستان کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرتے رہے ہیں اوران کا کردار لائق تحسین ہے اور ہمیشہ سے سراہا جا تا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 206383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش