QR CodeQR Code

امریکی ڈرون حملوں کیخلاف درخواست، پشاور ہائیکورٹ کا پرویز مشرف کو نوٹس

25 Oct 2012 00:26

اسلام ٹائمز: ایس ایم صابر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ امریکی ڈرون حملے ملکی سالمیت کے خلاف ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ پشاور نے امریکی ڈرون حملوں کے خلاف دائر درخواست پر سابق صدر پرویز مشرف کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ مقدمے کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے کی۔ امریکی ڈرون حملوں سے متعلق درخواست ایس ایم صابر ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ امریکی ڈرون حملے ملکی سالمیت کے خلاف ہیں۔ درخواست میں خیبر پختونخوا حکومت اور پرویز مشرف کو فریق بنایا گیا تھا۔ عدالت عالیہ کے دو رکنی بنچ نے سابق صدر پرویز مشرف کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں پر امریکی ڈرون حملوں کا آغاز جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور حکومت میں 2004ء میں ہوا تھا۔


خبر کا کوڈ: 206398

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/206398/امریکی-ڈرون-حملوں-کیخلاف-درخواست-پشاور-ہائیکورٹ-کا-پرویز-مشرف-کو-نوٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org