0
Thursday 25 Oct 2012 11:36

مظفرآباد، سینٹر ل بار کا کابینہ فیصلے کیخلاف مزاحمت کا اعلان

مظفرآباد، سینٹر ل بار کا کابینہ فیصلے کیخلاف مزاحمت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سینٹرل بار ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس صدر سینٹرل بار انجم نثار میر ایڈووکیٹ کی صدارت میں ہوا اجلاس میں راجہ اخلاق حسین سیکرٹری جنرل، قاضی شاہد حمید سینئر نائب صدر، راحت فاروق نائب صدر، کریم داد خان نائب صدر، کوثر پروین ایڈیشنل سیکرٹری جنرل، راجہ ذوالقرنین جوائنٹ سیکرٹری، خواجہ ارشد آڈیٹر، واصف گردیزی سیکرٹری مالیات، شیخ تبارک سیکرٹری لائبریری اور مجلس عاملہ کے تمام ممبران نے شرکت کی۔  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجم نثار نے کہا آزاد کشمیر کابینہ کے اس فیصلہ کی جس کی رو سے بار کونسل کی نشستوں میں کمی کی گئی ہے، پرزور مذمت کرتے ہیں اور اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بار کونسل بار ایسوسی ایشن اور تمام اضلاع اور تحصیل کی بار ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جا چکا ہے۔ جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرتے ہوئے سخت ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ بار کونسل کے ممبران نہ تو تنخواہ لیتے ہیں اور نہ ہی آزاد جموں و کشمیر بار کونسل کی وجہ سے حکومت کو کوئی مالی اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بار کونسل کی نشستوں کا موزانہ بلوچستان بار کونسل سے کرنا درست نہیں اگر موازنہ کرنا ہی ہے تو بلوچستان ہائیکورٹ اور آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے ججوں کی تعداد کے حوالہ سے موازنہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت اپنے وزیروں، مشیروں، کوآرڈینیٹروں اور لبریشن سیل میں فضول تقرریوں پر لگائے گئے زکوةٰ خوروں کی تعداد میں کمی کرے۔ 

انہوں نے حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ بار کے حوالہ سے جھوٹی خبر لگوانے کی بھی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار بھی ہمارے موقف کی حامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آزاد کشمیر حکومت نے یہ غلط ‘ بلاجواز ‘ غیر قانونی فیصلہ واپس نہ لیا تو اس کے خلاف آزاد کشمیر کے وکلاء تاریخ ساز ردعمل ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ اعلٰی عدلیہ میں بھی اس معاملہ کو لے کر جائیں گے۔ انہوں نے ایڈووکیٹ جنرل، چیئرمین بار کونسل سے مطالبہ کیا کہ فی الفور بار کونسل کے انتخابات کا شیڈول جاری کر کے آئینی اور قانونی تقاضے پورے کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 206517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش