QR CodeQR Code

کشمیریوں کو اعتماد میں لیکر مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کیا جائیگا، جلیل عباس

25 Oct 2012 23:45

اسلام ٹائمز: جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے سربراہ پروفیسر عبدالغنی بٹ نے اپنے دورہ پاکستان کے تیسرے روز اسلام آباد میں پاکستان کے خارجہ سیکرٹری جلیل عباس جیلانی کے ساتھ اہم ملاقات کی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے مسئلہ کشمیر سے ہاتھ کھینچنے کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کشمیری عوام اور مزاحمتی قیادت کو اعتماد میں لیکر بہت جلد 65 سالہ مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کیا جائیگا، پاکستانی خارجہ سیکرٹری جلیل عباس جیلانی نے جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے سربراہ پروفیسر عبدالغنی بٹ کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈالنے کا سوچ بھی نہیں سکتا جبکہ پروفیسر غنی نے پاکستانی سیکرٹری خارجہ سے کہا کہ جنوب ایشیائی خطے کی سلامتی اور ہند و پاک کی سالمیت کیلئے مسئلہ کشمیر کا باوقار اور منصفانہ حل حرف آخر ہے، عبدالغنی بٹ نے اپنے دورہ پاکستان کے تیسرے روز اسلام آباد میں پاکستان کے خارجہ سیکرٹری جلیل عباس جیلانی کے ساتھ اہم ملاقات کی، جس میں پاکستانی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام اور بعض کشمیری رہنماء بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 206595

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/206595/کشمیریوں-کو-اعتماد-میں-لیکر-مسئلہ-کشمیر-کا-حل-تلاش-کیا-جائیگا-جلیل-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org