0
Thursday 25 Oct 2012 19:31

ٹی بی سے متعلق عوام میں آگاہی اور شعور کا ہونا لازمی ہے، ڈاکٹر عبدالطیف خان

ٹی بی سے متعلق عوام میں آگاہی اور شعور کا ہونا لازمی ہے، ڈاکٹر عبدالطیف خان
اسلام ٹائمز۔ اے سی ایس ایم ٹی بی پروگرام کے زیر اہتمام اوشکھنداس میں ریفریشر ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں اوشکھنداس، جلال آباد اور بگروٹ کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کی کثیر تعدادمیں شرکت کی۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالطیف خان نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے موزی امراض سے باآسانی بچا جاسکتا ہے، جس کے لئے عوام میں آگاہی اور شعور کا ہونا نہایت لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی بی ایک قابل علاج بیماری ہے مگر معاشرے میں اس بیماری کے بارے میں تاثرات نہایت برے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف 8 ماہ ادویات استعمال کرنے سے ٹی بی کے مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو جاتا ہے مگر افسوس کہ اس مرض میں مبتلا مریض ابتدائی دنوں میں ادویات استعمال کرنے کے بعد اپنی سستی اور کاہلی سے دوائی نہیں کھاتے ہیں جس سے مذکورہ مریض مزاحمتی ٹی بی کا شکار ہوجاتا ہے اور مزاحمتی ٹی بی کا علاج نہایت مہنگا ہے۔ انہوں نے لیڈی ہیلتھ ورکرز سے کہا کہ وہ ٹی بی سے بچاؤ کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے بارے میں اپنا کردار ادا کریں اور اگر کوئی ٹی بی کا کوئی مریض ہسپتال آ جائے تو اسے تسلسل کے ساتھ اپنی ادویات استعمال کرنے کی ہدایت کریں اس ورکشاپ سے ٹی بی پراجیکٹ کے کمپین آفیسر محب الدین اور سوشل موبلائزر ریحانہ بشیر نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 206601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش