QR CodeQR Code

گلگت بلتستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی نئے عہدیداران کو مبارک باد

25 Oct 2012 19:48

اسلام ٹائمز: پروفیسرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اپنے بیان میں کہا کہ GBEWA کے یہ باصلاحیت سپوت گلگت بلتستان کے ملازمین کو ان کے جائز حقوق دلانے اور درپیش مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں صدر اویس احمد، جنرل سیکرٹری راحت شاہ، فنانس سیکرٹری محمد رفیع اور پریس اینڈ انفارمیشن سیکرٹری اشتیاق احمد یاد نے گلگت بلتستان کے DMS اور OMS آفیسرز آصف اللہ، طارق حسین، صفدرخان، حسین علی، منصور عالم، رحمان شاہ، اقبال جان اور فرمان علی کو گلگت بلتستان ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن (GBEWA) کے بالترتیب صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری، فنانس سیکرٹری، انفارمیشن سیکرٹری، کوآرڈینیڑ، ڈپٹی کوآرڈینیڑ اور اکاؤنٹنٹ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں اس اقدام کو ملازمین کی فلاح بہبود کے لئے نیک شگون اور سنگ میل قرار دیا ہے۔

پروفیسرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اپنے بیان میں مزید کہا کہ GBEWA کے یہ باصلاحیت سپوت گلگت بلتستان کے ملازمین کو ان کے جائز حقوق دلانے اور درپیش مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ گلگت بلتستان کے ملازمین کے جملہ مسائل کے حل کی اس جدوجہد میں پروفیسرز ایسوسی ایشن GBEWA کے شانہ بشانہ ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 206603

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/206603/گلگت-بلتستان-پروفیسرز-اینڈ-لیکچررز-ایسوسی-ایشن-کی-نئے-عہدیداران-کو-مبارک-باد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org