QR CodeQR Code

مسلمانوں کا اتحاد ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہے، سراج الحق

26 Oct 2012 00:11

اسلام ٹائمز: مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کا علماء کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مغرب نے ہمیشہ مختلف طریقوں سے علماء کرام اور مسلمانوں کو تقسیم کر کے امت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کی۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ مغرب نے ہمیشہ امت مسلمہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کی، مسلمانوں کا اتحاد ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں علماء کرام کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس دوران ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے گستاخانہ فلم بند کی اور نہ عالم اسلام سے معافی مانگی۔ عالم اسلام کو چاہیے کہ امریکہ کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرے، انہوں نے کہا کہ علماء کرام عید الاضحیٰ کے موقع پر لسانی، علاقائی اور نسلی تعصبات سے بالاتر ہو اسلام کا امن اور سلامتی کا چہرہ سامنے لائیں۔ انہوں نے کہا کہ مغرب نے ہمیشہ مختلف طریقوں سے علماء کرام اور مسلمانوں کو تقسیم کر کے امت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 206644

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/206644/مسلمانوں-کا-اتحاد-ایٹم-بم-سے-زیادہ-طاقتور-ہے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org