0
Friday 26 Oct 2012 03:28

ایم ڈبلیو ایم کراچی ضلع ملیر کی جانب سے عشرہ ناموس رسالت (ص) منایا گیا

ایم ڈبلیو ایم کراچی ضلع ملیر کی جانب سے عشرہ ناموس رسالت (ص) منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن ڈسٹرکٹ ملیر کی جانب سے مرکز سے موصول شدہ ہدایات کی روشنی میں 15 تا 25 اکتوبر عشرہ ناموسِ رسالت (ص) کا انعقاد کیا گیا۔ اس حوالے سے ضلع کے مختلف یونٹس میں مجالس کے پروگرام منعقد کئے گئے۔ کھوکراپار یونٹ، جعفر طیار یونٹ، اسٹیل ٹاؤن یونٹ، کورنگی یونٹ، حسین آباد یونٹ، فیوچر کالونی یونٹ اور غازی ٹاؤن یونٹ میں مجالس اور دروس کے پروگرام منعقد کئے گئے جس میں مختلف علمائے کرام اور سینئر تنظیمی ساتھیوں نے خطاب فرمایا اور شہید ناموس رسالت (ص) سید علی رضا تقوی کی عظیم شہادت کے فلسفے پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ 19 اکتوبر کو مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار سوسائٹی سے موٹر سائیکل ریلی بعنوان ’’ لبیک یا رسول اللہ (ص) ریلی ‘‘ نکالی گئی جو ضلع بھر کا گشت کرنے کے بعد واپس مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار سوسائٹی پر آکر اختتام پذیر ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 206673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش