0
Friday 26 Oct 2012 03:36

ڈاکٹر فاروق ستار نے برمنگھم کے کوئن الیزبتھ اسپتال میں ملالہ یوسف زئی کی عیادت کی

ڈاکٹر فاروق ستار نے برمنگھم کے کوئن الیزبتھ اسپتال میں ملالہ یوسف زئی کی عیادت کی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر اور وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز ڈاکٹر فاروق ستار نے برطانیہ کے شہر برمنگھم کے کوئن الیزبتھ اسپتال میں قوم کی بیٹی ملالہ یوسف زئی کی عیادت کی۔ اسپتال کے دورے کے موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے ملالہ کی عیادت کی اور ملالہ کیلئے گلدستہ اور نیک خواہشات کا کارڈ پیش کیا۔ ملالہ کے علاج معالجہ کے ذمہ دار ڈاکٹروں اور حکام نے ڈاکٹر فاروق ستار کو بتایا کہ ملالہ کی طبیعت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے، اس نے چلنا پھرنا شروع کردیا ہے اور اس کی کونسلنگ بھی شروع ہوگئی ہے تاہم ملالہ کو مکمل طور پر ٹھیک ہونے میں چند روز لگیں گے۔ اسپتال کے دورے کے موقع پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سلیم شہزاد بھی ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ تھے۔
خبر کا کوڈ : 206678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش