0
Friday 26 Oct 2012 22:32

گیلانی کو نہ ہٹایا جاتا تو سرائیکی صوبہ بن چکا ہوتا، عبدالقیوم جتوئی

گیلانی کو نہ ہٹایا جاتا تو سرائیکی صوبہ بن چکا ہوتا، عبدالقیوم جتوئی
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر و پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقیوم جتوئی نے کہا ہے کہ موجودہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف مجھے فنڈز نہیں دے رہے لیکن میں نے پھر بھی عوام سے کیے گئے وعدوں سے زیادہ کام کیا ہے، سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو نہ ہٹایا جاتا تو سرائیکی صوبہ بن چکا ہوتا، سابق وزیر اعظم کو صرف اس لیے وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا کیونکہ اُنہوں نے سرائیکی صوبے کی حمایت کی تھی۔ سابق وفاقی وزیر نے مظفر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سرائیکی صوبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں کیونکہ سرائیکی صوبہ بننے سے پسماندہ علاقوں میں جاری استحصال ختم ہو گا، اُنہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی وفاق کی جماعت ہے، جس کی قیادت نے جمہوریت کی بقاء کے لیے بے مثال قربانیاں دیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 206749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش