QR CodeQR Code

اصغر خان کیس میں میرا نام آیا تو سیاست چھوڑ دوں گا، جاوید ہاشمی

26 Oct 2012 22:35

اسلام ٹائمز: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی اور ن لیگ عدالتی فیصلے ماننے سے انکاری ہیں، اقتدار میں آئے تو جرنیلوں کا بھی احتساب کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک میں اتنے سکینڈل کھڑے ہوگئے ہیں کہ ملک اسکینڈلستان بن چکا ہے، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن عدالتی فیصلوں کا مذاق اُڑا کر فیصلے تسلیم کرنے سے انکاری ہیں، حالات کا تقاضا ہے کہ عوام پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دے کر ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں۔ ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر قومی دولت لوٹنے والے جرنیلوں کا بھی احتساب کرے گی، اُنہوں نے کہا کہ 20 سالوں سے میرا نام پیسے لینے والوں میں لیا جارہا ہے اگر اصغر خان کیس میں میرا نام آیا تو سیاست کو چھوڑ دوں گا۔
 
جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ اب عوام کو کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف اُٹھنا ہوگا، میں نے نواز شریف کے کہنے پر اُنہیں آئی جے آئی کا صدر بنوایا، میں نواز شریف سمیت بہت سے لوگوں کے اسکینڈلز کے بارے میں جانتا ہوں، اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میاں سعید احمد قریشی، مجیب احمد خان، جاوید حیدر گردیزی، خالد خان خاکوانی، اعظم خاکوانی اور نفیس احمد انصاری بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 206753

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/206753/اصغر-خان-کیس-میں-میرا-نام-آیا-سیاست-چھوڑ-دوں-گا-جاوید-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org