QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں 90 فیصد لوگ دہشت گرد نہیں ہیں، خورشید قصوری

26 Oct 2012 22:56

اسلام ٹائمز: سابق وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی عوام کی طرح امریکہ میں بھی لوگ جنگ سے عاجز آ چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں 90 فیصد لوگ دہشت گرد نہیں ہیں، باقی 10فیصد میں سے بھی تفریق کرنی پڑے گی کہ ان میں ایسی دہشت گردانہ سرگرمیوں کتنے لوگ ملوث ہیں۔ ہماری پہلی ترجیح یہ ہونی چاہیے کہ اپنے پاکستانی لوگوں کو اپنی طرف کریں اور جو لوگ پاکستانی رٹ کو نہیں مانتے انہیں الگ کریں، پھر عوام رائے خود بخود ان کے خلاف ہو جائے گی، پھر ان لوگوں سے نمٹنا آسان ہو جائے گا، پاکستانی عوام کی طرح امریکہ میں بھی لوگ جنگ سے عاجز آ چکے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مغرب خصوصاً امریکہ میں لوگ جنگ سے بیزار ہیں، امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے جاری مہم میں لوگ جنگ کا نام تک استعمال نہیں کر رہے کیونکہ وہاں کے عوام ہماری عوام کی طرح جنگ سے عاجز آ چکی ہے، اگر امریکہ اس خطے میں فوج نکالنا چاہتا ہے تو یہ پاکستان کے مفاد میں ہو گا کیونکہ ہم تو یہ کبھی بھی نہیں چاہتے تھے کہ یہ جنگ ہو اور اتنے ممالک کی افواج اس خطے میں آئیں۔


خبر کا کوڈ: 206805

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/206805/شمالی-وزیرستان-میں-90-فیصد-لوگ-دہشت-گرد-نہیں-ہیں-خورشید-قصوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org