QR CodeQR Code

لاہور میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام دعائے عرفہ کا اجتماع، علامہ امین شہیدی نے تلاوت کی

26 Oct 2012 22:45

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم دعائے کمیل، دعائے ندبہ اور امام زین العابدین علیہ السلام کی دعاوں کے مجموعے صحیفہ سجادیہ کی دعاوں کو اپنے معمولات میں شامل کر کے اپنی زندگیوں میں انقلاب محمدی پیدا کرسکیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام دعائے عرفہ کا اہتمام کیا گیا۔ علامہ امین شہیدی نے دعائے عرفہ کی تلاوت کرتے ہوئے کہا کہ مناجات سے انسان قرب خداوندی حاصل کرسکتا ہے۔ امام بارگاہ گلشن زہرہ لاہور میں دعائے عرفہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی نے کہا کہ 9۔ ذی الحجہ کو نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام نے خانہ کعبہ میں یزیدی لشکر کی طرف سے قتل کئے جانے کی خبر پاکر حج کو عمرے میں تبدیل کردیا ۔

انہوں نے کہا کہ روز عرفہ کو امام حسین علیہ السلام نے کہا کہ وہ اپنی موت سے خائف نہیں بلکہ انہیں حرمت بیت اللہ عزیز ہے۔ اس لئے وہ مکہ سے کوفہ کا سفر اختیار کررہے ہیں۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی تحریک کربلا دین محمدی کی بقا اور سلامتی کا باعث بنی، ورنہ یزید پلید اسلام کی تعلیمات کو مسخ کرنا چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دعا سے انسان اپنے دل کی آواز اپنے معبود حقیقی تک پہنچاتا ہے۔ ہم دعاوں اور مناجات کا اپنے معمولات کا حصہ بنالیں تو بڑے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دعا بلاوں کو دور کر کے انسان کو قرب خداوندی عطا کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دعائے کمیل، دعائے ندبہ اور امام زین العابدین علیہ السلام کی دعاوں کے مجموعے صحیفہ سجادیہ کی دعاوں کو اپنے معمولات میں شامل کر کے اپنی زندگیوں میں انقلاب محمدی پیدا کرسکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 206820

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/206820/لاہور-میں-ایم-ڈبلیو-کے-زیر-اہتمام-دعائے-عرفہ-کا-اجتماع-علامہ-امین-شہیدی-نے-تلاوت-کی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org