0
Friday 26 Oct 2012 22:30

بھارتی وزیرخارجہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے

بھارتی وزیرخارجہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2 دن بعد کابینہ میں رد و بدل کیا جائے گا، جس میں کئی وزراء کو فارغ اور وزارتوں میں رد و بدل کا امکان ہے۔ اس سے قبل ہی کرناٹک سے تعلق رکھنے والے سیاست دان ایس ایم کرشنا مستعفی ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ پارٹی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ بھارتی وزیرخارجہ کے عہدے کیلئے سلمان خورشید، کمل ناتھ، امبیکا سونی اور آنند شرما کے نام زیر غور ہیں۔ اگرچہ ان کے استعفٰی کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا، تاہم گذشتہ روز میسور بنگلور ایکسپریس وے میں زمین کے تنازع میں مقامی عدالت میں ان کا نام لیا گیا تھا۔ کانگریس کے ذرائع کے مطابق وہ کرناٹک میں پارٹی معاملات دیکھیں گے، اسّی برس کے ایس ایم کرشنا 1999ء سے 2004ء تک کرناٹک کے وزیراعلٰی بھی رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 206823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش